پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کیلئے نیب ایکشن ناگزیر
بحری جہازوں کی زائد قیمت پر خریداری، غیر قانونی بھرتیوں اور من پسند افراد کو پروموٹ کرنے جیسے اقدامات غالباً وزیر و مشیر میری ٹائم افیئرز کی رضامندی سے ہو رہے ہیں۔ جنوری میں جنوبی کورین ساختہ ٹینکر (بحری جہاز) ایم ٹی بولان اور ایم ٹی خیرپور کی خریداری کیلئے مارکیٹ پرائس سے زیادہ رقم 43 لاکھ ڈالر (جو پاکستان کرنسی میں 60 کروڑ روپے بنتے ہیں) ادا کرنے والے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے چیئرمین محمد رضوان کو اسلام آباد میں بیٹھے حکام نے ایک اور منافع بخش عہدے سے نواز دیا ہے۔ اب وہ میری ٹائم افیئرز کا اضافی چارج بھی رکھتے ہیں۔ ادھر 8 اپریل 2019 کو جاری کئے گئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں الٹ کہانی بیان کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے 22 گریڈ کے افسر اور موجودہ سیکریٹری ٹائم افیئر ڈویژن رضوان احمد کو چیئرمین پی این ایس سی کی اضافی ذمہ داری تفویض کی اور وہ 3 ماہ یا نئی تقرری تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔ حالانکہ انہیں پی این ایس سی کا چیئرمین ایک سال پہلے لگایا گیا تھا۔ یہ مفادات کا ٹکراؤ ...